بھکر، بس اوروین میں تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 4زخمی 

بھکر، بس اوروین میں تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 4زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      بھکر (آئی این پی)بھکر میں خطرناک ٹریفک حادثہ کے دوران  خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی  ہو گئے‘ہلاک اور زخمیوں کا سندھ کے تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جھنگ روڈ جہاں خان کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اوربچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے سمیت وین ڈرائیور شامل ہے جبکہ زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں اور تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 
ٹریفک تصادم

مزید :

صفحہ آخر -