تبوک،سعودی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
تبوک (آئی این پی)تبوک میں شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونیوالے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہے۔ تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔
بچوں کی پیدائش