11اضلاع کے ہیلتھ ریکارڈکی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقلی شروع
ملتان ( وقا ئع نگار )سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی کاوشیں رنگ لے ائیں۔جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کا متعلقہ ریکارڈ محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے مرحلہ وار منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے۔جس کے بعد گیارہ اضلاع کے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے متعلقہ تمام معاملات جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ ہی میں ڈیل کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر فارمیسی، نرسنگ، میڈیکل افسران وخواتین میڈیکل افسران، سپیشلسٹ کیڈر، ڈینٹل اور جنرل کیڈر کا ریکارڈ سول سیکر ٹریٹ لاہورسے جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ ملتان منتقل ہوا ہے کردیا گیا ہے۔سکیرٹری تنویر اقبال تبسمریکارڈ کی منتقلی سے افسران و ملازمین کے معاملات کے بروقت حل میں کافی مدد ملے گی۔
ریکارڈمنتقل