قومی اسمبلی، ضمنی مالیاتی بل 2021ء کثرت رائے سے منظور

  قومی اسمبلی، ضمنی مالیاتی بل 2021ء کثرت رائے سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 منظور کرلیا، وزیرخزانہ نے ایوان میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کی تحریک پیش کی۔ ضمنی مالیاتی بل پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف نعرے لگائے۔قومی اسمبلی ایوان اس وقت 342 ارکان پر مشتمل ہے، حکومت کے پاس 182 ارکان جبکہ اپوزیشن کے پاس 160ارکان ہیں، اپوزیشن کے 12 اور حکومت کے 12 ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔ حکومت کو ایوان پر 18 ارکان کی برتری حاصل رہی۔ اجلاس کے دوران ضمنی بجٹ پر پیپلز پارٹی نے ترمیم پیش کی جبکہ سپیکر نے ترمیم پر زبانی رائے شماری دی جسے اپوزیشن نے چیلنج کیا، سپیکر کی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی، سپیکر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی ترمیم پر گنتی کی گئی ہے۔ ترمیم کے حق میں 150 جبکہ مخالفت میں 168 ووٹ پڑے۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں ترامیم کے حق میں 146 مخالفت میں 163 ووٹ آئے بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ دونوں اپنی زبان کے پکے نہیں ہیں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا منی بجٹ بھی لے آئے اور ساڑھے تین سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس بھی لگا دیے جس کے جواب میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 70 سال سے ایف بی آر میں کرپشن ہورہی ہے اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کیوں نہیں روکی ڈائریکٹ ٹیکس بڑھنے کا مطلب اکانومی بڑھ رہی ہیپیسٹی سائیڈ، فرٹیلائزرز کو ٹیکس سے نکلوایا ہیایگری کلچر کو پروٹیکٹ کررہے ہیں انہیں تیس سال کی حکومتوں میں اگر بنیادی چیزوں کا پتہ نہیں چلاتو میں کیسے سمجھا سکتا ہوں ایف بی آر میں کرپشن آپ کے وقتوں میں بھی ہو رہی تھی آپ نے آپ نے اسے روکا نہیں اس وقت براہ راست ٹیکسوں میں اٹھائیس سے تیس فیصد اضافہ ہو رہا ہیبراہ راست ٹیکسوں میں اضافے کا مطلب ہے کہ آمدن بڑھ رہی ہیزرعی شعبے کے تحفظ کے لیے زرعی ادویات اور کھاد پر جی ایس ٹی نہیں لگایا280 ارب روپے ریفنڈ ہو جائیں گے صرف ستر ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں مجموعی طور پر سات سو ارب روپے کے ٹیکس کی تجویز تھی ہم نے صرف ساڑھے تین سو ارب روپے لگایا جس میں سے 280 ارب ری فنڈ ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی اپوزیشن ارکان کی جانب سے  مانگے تانگے کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی،ایک ٹکے کے دو نیازی، گو نیازی گو نیازی،پرویز خٹک قدم بڑھاؤ کے نعرے لگائے گئے حکومتی ارکان کی جانب سے کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن اور حکومت دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایک زرداری سب پر بھاری،مانگے تانگے کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی،ایک ٹکے کے دو نیازی گو نیازی گو نیازی،پرویز خٹک قدم بڑھاؤ کے نعرے لگائے گئے حکومتی ارکان کی جانب سے،کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے تھے جن پر تبدیلی نہیں تباہی، اسٹیٹ بینک کی غلامی نامنظور،، ناہل نالائق حکومت نامنظور، نیا پاکستان مہنگا پاکستان سمیت انگریزی میں بھی نعرے درج تھے
منی بجٹ

مزید :

صفحہ اول -