ناظم جوکھیو قتل کیس‘ 5 ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

ناظم جوکھیو قتل کیس‘ 5 ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

  

کراچی (آئی این پی)ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کی۔جج نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، اور دہشت گردی کا کیس سننے کا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔

ملزم فرار

مزید :

صفحہ آخر -