سندھ کے شراب خانوں کا بھتہ وزیراعلیٰ‘ بلاول ہاؤس آتا ہے، حلیم عادل 

  سندھ کے شراب خانوں کا بھتہ وزیراعلیٰ‘ بلاول ہاؤس آتا ہے، حلیم عادل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے کہا  ہے کہ سندھ کے شراب خانوں کا بھتہ وزیراعلی ہاؤس اور بلاول ہاوس آتا ہے، ٹنڈوجام میں کچی شراب پینے سے ہلاکتیں 17 ہوچکی ہیں ایک مسگی صاحب ہیں جو اس اڈے کے مالک ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس مگسی کی حیدرآباد اور ٹنڈوجام کے مالک ایک پی پی پی کے میمن صاحب سے تعلق اور تصاویر ہیں، میمن کے اڈے پر نہ پولیس جاسکتی ہے نہ ایکسائز پولیس۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ٹنڈوجام اور ٹنڈوالہیار میں 17 لوگ کچی شراب پینے سے مرچکے ہیں جبکہ 5 لوگوں کی بینائی چلی گئی اور کئی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایکسائزکا وزیر سندھ اسمبلی میں بابائے جمہوریت بنا ہوا ہے، محکمہ داخلہ اور ایکسائیز سندھ حکومت کے پاس ہے  واقعہ کے ذمے دار وزیر داخلہ سندھ، وزیر ایکسائز سندھ، سندھ پولیس اور  ایکسائز پولیس ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تو پیپلزپارٹی کا اپنا بندہ شراب خانہ چلا رہا ہے،  ان سب کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔
حلیم عادل

مزید :

صفحہ آخر -