جنسی زیادتی کے الزامات پر برطانوی شہزادے کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا گیا

جنسی زیادتی کے الزامات پر برطانوی شہزادے کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر ...
جنسی زیادتی کے الزامات پر برطانوی شہزادے کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا گیا

  

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہونے کے بعد برطانوی شہزادے اینڈیو کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا گیا۔

بیکھنگم پیلس کے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شہزادے اینڈریو سے تمام عسکری اعزازات اور شاہی مرتبے واپس لے لئے گئے جس کےبعد یہ اعزازات ملکہ کو واپس چلے گئے ، ملکہ برطانیہ کی منظوری  کے بعد شہزادے کو شاہی اعزازات سے محروم کیا گیا۔

دوسری جانب امریکہ میں ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ برطانوی شہزادے کو امریکہ میں زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا ، یہ کیس قابل سماعت ہے ۔ واضح رہے کہ اینڈریو کے خلاف ورجینیا گیفرے نامی خاتون نے کیس دائر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ اینڈریو نے انہیں 2001 میں  اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ کمسن تھیں ۔

بیکنگھم پیسل نے قانونی معاملے پر تبصرے سے گریز کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -