توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ،فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر تبصرہ

توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ،فواد چودھری کا پارلیمنٹ ...
توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ،فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر تبصرہ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گزشتہ روز اپوزیشن کی پارلیمنٹ میں شکست پر اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  شاعرانہ انداز میں تبصرہ بھی کر ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا شعر لکھا 

"توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ"

فواد چودھری نے ساتھ ہی اپوزیشن رہنماؤں کے چہرے کی تصویربھی شیئر کی ۔  اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نےمزید کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی،2023کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 2023کا الیکشن ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -