مبینہ طور پر زمین  قبضے کیلئے  فائرنگ کرنے اور جانی نقصان کی دھمکیاں دینے والے با اثر افرا دکیخلاف عمر کوٹ کے متاثرین کا احتجاج 

مبینہ طور پر زمین  قبضے کیلئے  فائرنگ کرنے اور جانی نقصان کی دھمکیاں دینے ...
مبینہ طور پر زمین  قبضے کیلئے  فائرنگ کرنے اور جانی نقصان کی دھمکیاں دینے والے با اثر افرا دکیخلاف عمر کوٹ کے متاثرین کا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) عمر کوٹ میں مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے کیلئے فائرنگ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے متاثرین پریس کلب عمر کوٹ پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما حاجی لکانوکمبار ،محمد حسن سیمجو وغیرہ نےپریس کلب عمرکوٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ مبینہ طورپر علی نواز عرف ببلوہماری زرعی زمین پر قبضہ کرنا چاہتاہے۔ گذشتہ رات ہماری تیار فصل کو شدید نقصان پہنچایا فائرنگ کی گئی اور ہمیں جانی ومالی نقصان پہنچانے کی  دھمکیاں دی گی ۔

لکانو کمبارمحمد حسن  سیمجو نےپریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ سال "2018"میں ہم نے فرمان علی راجپوت سےگاؤں کھارڑو دیہہ میں چھ ایکڑ زرعی زمین کا سودا کیاتھا جسکا محکمہ روینیو ریکارڈ ہمارے نام پر موجود ہے،  یہ زرعی زمین گذشتہ تین سال سے ہم آباد بھی کررہے  ہیں ،  گذشتہ رات گے   علی نواز عرف ببلو رند ،منور رند ،ساحل اوڈ ،اور ایک سو کے قریب مرد و خواتین نے مبینہ طورپر ہمارے کھیت میں سپینگر کی تیار فصل کو نقصان پہنایا اور  جدید ہھتیاروں سے فائرنگ کی اور ہمیں جان سے مارنے ، شدید نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  علی نواز عرف ببلو ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،   متذکرہ بالا افراد ہمیں گذشتہ دو سال سے تنگ کررہے ہیں ، ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔