حج بکنگ کیلئے کسی کو  پیسے مت دیں ، وزارت مذہبی امور نے خبر دار کر دیا

حج بکنگ کیلئے کسی کو  پیسے مت دیں ، وزارت مذہبی امور نے خبر دار کر دیا
حج بکنگ کیلئے کسی کو  پیسے مت دیں ، وزارت مذہبی امور نے خبر دار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت مذہبی امور نے حج کی بکنگ کیلئے فی الحال کسی کو بھی پیسے دینے سے منع کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فی الحال حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کو حج کی بکنگ کی اجازت دی گئی ہے لہذا عوام حج 2022 کی بکنگ کے نام پر دھوکہ دینے والوں سے ہوشیار رہتے ہوئے  فی الحال کسی کو پیسے نہ دیں ۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج کے خواہشمند  حکومت کی جانب سے حج پالیسی کے اعلان کا انتظار کریں جبکہ دھوکہ دہی کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی شکایت کیلئے حض ہیلپ لائن سے رجوع کریں ۔ 

وزارت مذہبی امور نے حض کے نام پر فراڈ کرنے والوں کیلئے کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -