آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ، وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا

آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ، وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا
آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ، وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نے قومی سلامتی پالیسی پر دستخط کر دیے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ۔

نیشنل سکیورٹی پالیسی پاکستان  پر دستخط کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، اگر ان کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے،آئی ایم ایف سب سےسستےقرض دیتاہے،ہم نے بڑی محنت سے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کومرتب کیا گیا ہے،ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی  میں  نیشنل سیکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیاہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا،کوشش ہے کہ ریاست اور عوام ایک راستے پر  چلیں، ریاست  اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ تعلیمی نظام بھی قوم بناتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہرفلاحی ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، ہماری ترجیح سب سے پہلے کمزور طبقے کوتحفظ دینا ہے،  صحت کارڈ کے ذریعے ہم نے ہر خاندان  کو تحفظ دیا،  جن صوبوں میں ہماری حکومت ہےوہاں ہیلتھ انشورنس فراہم کررہےہیں،  سوائےسندھ کےتمام صوبوں میں صحت کارڈدیاجارہاہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا چیلنج درپیش ہے ،  قانون کی بالا دستی نہ ہو تو معاشرے میں غربت پھیلتی ہے ، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ رسول اللہ ﷺ  ریاست مدینہ میں قانون کی پاسداری لے کر آئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -