وڈیرے کا بیٹا گانے سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے منگنی کر لی، لڑکی کون ہے؟ جانئے

وڈیرے کا بیٹا گانے سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے منگنی کر لی، ...
وڈیرے کا بیٹا گانے سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے منگنی کر لی، لڑکی کون ہے؟ جانئے
سورس: Instagram

  

 کراچی (ویب ڈیسک) وڈیرے کا بیٹا گانے سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے منگنی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی گل پیر کی منگنی کی مختصر تقریب کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا، جس میں اہل خانہ اور قریبی لوگوں نے شرکت کی،اس تقریب میں علی گل پیر نے کرتا پاجامہ اور شال زیب تن کی جبکہ اُن کی دلہن نے ہلکے نیلے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق علی گل پیر کی منگیتر کا نام عظیمہ ناخدا ہے۔

علی گل پیر نے تقریب میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنائی جس پر وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور تالیاں بھی بجائیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل صبور علی، علی انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ اُس سے قبل اریبہ حبیب، حبا بخاری بھی پیا گھر سدھار گئیں۔

مزید :

تفریح -