پرویز خٹک کی وزیراعظم پر تنقید کی خبریں، اسمبلی اجلاس کے دوران جاوید لطیف نے موقع سے کس طرح فائدہ اٹھایا؟

پرویز خٹک کی وزیراعظم پر تنقید کی خبریں، اسمبلی اجلاس کے دوران جاوید لطیف نے ...
پرویز خٹک کی وزیراعظم پر تنقید کی خبریں، اسمبلی اجلاس کے دوران جاوید لطیف نے موقع سے کس طرح فائدہ اٹھایا؟

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پرویز خٹک کی جانب سے عمران خان پر تنقید اور پھر جملوں کے تبادلے کی خبریں منظر عام پر آئیں ،جسے سامنے رکھتے ہوئے اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف پرویز خٹک کو کے ساتھ ’ چھیڑ چھاڑ ‘ کرتے رہے۔جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھاؤ پر ویز خٹک  ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں، میرے کارخارنے نہیں،میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو سخت جواب دیا اور کہا کہ سب کے سامنے آپ مجھے بلیک میل کررہے ہیں،میں بلیک میل نہیں ہوں گا، آپ مجھے بلیک میل نہیں کرسکتے، میں حکومت جائیداد بنانے کیلئے نہیں کر رہا، میں آپ کو روز روز بلا کر ووٹ مانگ رہا ہوں، میں ہر روز آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہوں کہ ٹیکس کم کریں، میرے نہ تو کارخانے ہیں نہ میرا کوئی کاروبار نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر آپ کی یہی بلیک میلنگ رہی تو اپوزیشن کو دعوت دے دیں کہ وہ آ کر حکومت کر لیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -