سانحہ مری، برفانی طوفان کے دوران بر ف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کس مقام پر کھڑی تھیں؟ حیران کن انکشاف

سانحہ مری، برفانی طوفان کے دوران بر ف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کس مقام پر کھڑی ...
سانحہ مری، برفانی طوفان کے دوران بر ف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کس مقام پر کھڑی تھیں؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ مری کی تحقیقات میں انتہائی حیران کن انکشاف ہواہے ، برفانی طوفان کے دوران برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی تھیں۔

سانحہ مری کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے آپریشن عملے اور ریسکیو 1122 اہلکاروں کے بیانات قلمبند کر لیئے ہیں ، جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں مکمل ناکام رہے ، تحقیقاتی کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ذمہ داریوں کی فہرست بھی طلب کر لی ہے ۔

تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 29 میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی مقام ’’ سنی بنک‘ پر کھڑی تھیں ،شدید برفباری کی وارننگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی تھی ۔ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی اور خارجہ راستوں ، سڑکوں سے تقریبا پچاس ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں ۔

یاد رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں مری میں سیاحوں کے بے پناہ رش کے دوران انتظامیہ کی جانب سے غفلت دیکھنے میں سامنے آئی ، برفانی طوفان میں پھنسنے کے باعث 20 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھے ۔

حالات خراب ہونے پر پنجاب حکومت کی جانب سے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جس کے بعد سڑکیں کلیئر کی گئیں اور سیاحوں کو بحفاظت مری سے واپس روانہ کیا گیا ۔مری میں فی الحال سیاحوں کا داخلہ 17 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -