حریم شاہ پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنا کر بڑی مشکل میں پھنس گئیں، شہزاد اکبر نےزوردار اعلان کر دیا 

حریم شاہ پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنا کر بڑی مشکل میں پھنس گئیں، شہزاد اکبر ...
حریم شاہ پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنا کر بڑی مشکل میں پھنس گئیں، شہزاد اکبر نےزوردار اعلان کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے بھی حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر بیان دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران حریم شاہ سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا،  حریم شاہ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ برطانوی ایجنسی سے بھی حریم شاہ کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر کرنسی کی گڈیوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی۔حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کےبعد ایف آئی اے نے ان کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

قومی -