"چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس  ہیں " شیخ رشید  کا دعویٰ

"چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس  ہیں " شیخ رشید  کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں ،  شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں ، میں بچوں سے نہیں الجھنا چاہتا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو آ جائیں ، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں ،  یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کے سر پر جو ہاتھ ہے وہ ان کے سر پر ہو ، لیکن میں بتا دوں کہ وہ ہاتھ ان کے سر کی بجائے گردن پر آسکتا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کے مہمان بھی پریڈ دیکھنے آئیں گے ،خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کے سخت شرائط ماننا پڑیں ، خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا ،  اپوزیشن دو ، دو لانگ مارچ کر رہی ہے ، اپوزیشن ایک ہی مارچ کرے تا کہ ٹوکرا آپ پر رکھ سکیں ، آئندہ چند  ماہ میں مہنگائی کا مکو ٹھپ دیں گے (خاتمہ کر دینگے)۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت گرنے کا ساڑھے تین سال سےسنتے آ رہے ہیں ، ہم نے 14 ماہ کی ڈیڈ لائن بھی سنی ، 18 اور 22ماہ کی بھی سنی لیکن آپ دیکھیں کہ ساڑھے تین سال سے حکومت چل رہی  ہے ، اپریل سے روزے شروع ہو رہے ہیں ، چوتھا سال ایسے گزر جانا ہے جبکہ پانچواں سال انتخابات کا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم بھی عوامی حلقوں میں رہتے ہیں ، عوام سے ملتے ہیں ہم آسمان پر نہیں بیٹھے ،  مہنگائی میں کمی لائی جائے گی ۔ افغان بارڈر پر 26 سو کلو میٹر باڑ لگ چکی ہے ، 21 کلو میٹر باڑ رضا مندی سے لگ جائے گی ، ملک میں بیروزگاری کا مسئلہ ہے ، میں یہاں بیٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتاکہ  بیروزگاری کا مسئلہ نہیں ہے ، ہم نے ایف آئی اے میں چند ہزار کی نوکریاں  کھولیں تو لاکھوں درخواستیں موصول ہوئیں ، اگلی کابینہ میں نوکری کی عمر 35 سال تک رکھیں گے تا کہ عوام کو تسلی ہو کہ ان کی عمر نہیں گزرتی جا رہی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -