آئی ایم ایف سن لے سٹیٹ بینک سے متعلق بل واپس ہوگا ، شاہد خاقان عباسی 

آئی ایم ایف سن لے سٹیٹ بینک سے متعلق بل واپس ہوگا ، شاہد خاقان عباسی 
آئی ایم ایف سن لے سٹیٹ بینک سے متعلق بل واپس ہوگا ، شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا بل پاکستان کی تاریخ کا سب خطرناک بل ہے ، آئی ایم ایف بھی سن لے کہ یہ بل واپس ہوگا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز کے بل کے بعد ہم نے اپنی معیشت کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے ، رات کے 11بجے یہ بل پاس کروایا گیا، اس پر رائے نہیں لی گئی، یہ بل منی بجٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے ، سٹیٹ بینک کا بل پاکستان کے حق میں نہیں ، ہر وزیر یہ کہتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، اگر آپ مجبور ہیں تو ہمیں بات تو کرنے دیں، وہاں وہ لوگ بیٹھے ہوں گے جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں آئین و قانون کی پروا نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل عوام پر 700 ارب روپے سالانہ کا بوجھ ڈالا گیا، عوام کے نمائندوں کو اس پر بات کرنے کی بھی اجازت نہ دی گئی،کم از کم اس بل پر بحث تو ہونی چاہیے تھی، ہم تو بحث کیلئے پوری رات بیٹھنے کو تیار تھے،یہ سب اس وقت ہوا جب ملک کا وزیراعظم ایوان میں بیٹھا ہوا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -