پاکستان پیپلز پارٹی گلف  و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام  دبئی  میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی گلف  و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام  دبئی  میں ذوالفقار علی ...
 پاکستان پیپلز پارٹی گلف  و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام  دبئی  میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف  و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام  دبئی  میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر  میاں منیر ہانس نے کی ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی محترمہ نرگس خان صدر پیپلزپارٹی وومن ونگ لاہور اور اشرف خان تھے۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک محمّد  اسلم نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اکرم شہزاد نے حاصل کی جب کہ نعت رسول مقبول  صل اللہ علیہ والہ وسلم محمد ابو بکر صدیق سلطانی نے پیش کی -

اس موقع پر ارشد بٹ فنانس سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی والدہ محترمہ اور پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر  ملک خالد اعوان کی زوجہ کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی-  اس تقریب میں گلف مڈل ایسٹ اور یو اے ای کے کارکنان اورعہدیداران نے شرکت کی جس میں  پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کی  وائس پریذیڈنٹ عائشہ منیرہانس ، نجمہ احسان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وومن ونگ یو اے ای، سارہ رائے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری گلف مڈل ایسٹ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب، جنرل سیکرٹری ملک خادم شاھین، صدر پاکستان پیپلزپارٹی شارجہ اسلم خاصخیلی، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن گلف ومڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان ،نثار محمود خٹک، نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ، محمد امین  سرگانہ، وائس پریذیڈنٹ یو اے ای، احسان شفیق گوگا،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری یو اے ای، آصف پراچہ، نوفل عالم میاں عبدالوہاب، طاہر گردیزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری یو اے ای کے علاوہ دیگر ورکرزموجود تھے -  ملک خرم شہزاد اعوان نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا- سیکرٹری جنرل یو اے ای ملک خادم شاھین نے ذوالفقارعلی بھٹو  کی سیاسی  زندگی پر روشنی ڈالی۔ اشرف خان اور  نرگس خان نے ذوالفقارعلی بھٹو کو اسلامی دنیا کا سب سے بڑا لیڈر قرار دیا۔

صدر یو اے ای سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ ذولفقارعلی بھٹو  کا قتل دراصل پاکستانی قوم کے خلاف بہت بڑی سازش تھی- اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان میں خدمات پرسیر حاصل تقریر کی اور کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی عوام اور جمہوریت کے لیے قربانی دی۔ وہ ہمیشہ پاکستان کی عوام کے دلوں میں زندہ رہیں  گے۔ تقریب کی مہمان خصوصی نرگس خان نے ذوا لفقارعلی بھٹو کو اسلامی دنیا کا سب سے بڑا لیڈر قرار دیا۔ 

مزید :

تارکین پاکستان -