آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وزیر اعظم سے ملاقات، ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وزیر اعظم سے ملاقات، ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وزیر اعظم سے ملاقات، ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی  بھی شریک تھے ،  اس موقع پر  آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل اہم اقدام ہے ، ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے ،  یہ پالیسی قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانےمیں معاون ثابت ہوگی۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیتی کا اجلاس بھی ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر عسکری حکام ، متعلقہ وفاقی وزرا  نے شرکت کی ۔

اجلاس میں  افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -