ایران نے ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کردی، ہنگامہ برپا ہوگیا

ایران نے ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کردی، ہنگامہ ...
ایران نے ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کردی، ہنگامہ برپا ہوگیا

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جنہیں امریکی فوج نے ڈونلڈٹرمپ کی حکومت کے دورن عراق میں ڈرون حملہ کرکے قتل کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے امریکہ سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اور مائیک پومپیو کے خلاف جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے الزام میں مقدمہ قائم کیا جائے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر امریکی حکومت نے ڈونلڈٹرمپ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی تو وہ خود انتقام لیں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -