وہ سوالات جو پہلی ملاقات میں نہیں پوچھنے چاہئیں، ڈیٹنگ ایکسپرٹ نے خبردار کردیا

وہ سوالات جو پہلی ملاقات میں نہیں پوچھنے چاہئیں، ڈیٹنگ ایکسپرٹ نے خبردار ...
وہ سوالات جو پہلی ملاقات میں نہیں پوچھنے چاہئیں، ڈیٹنگ ایکسپرٹ نے خبردار کردیا
سورس: TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ ایسے سوالات ہوتے ہیں جو ممکنہ شریک حیات سے پہلی ملاقات میں ہی پوچھ لیے جائیں تو اسے آپ سے بددل کر سکتے ہیں یا کم از کم پہلی ملاقات کو ناخوشگوار ضرور کر سکتے ہیں۔ ایک خاتون ڈیٹنگ ایکسپرٹ نے ایسے ہی تین سوالات بتادیئے ہیں جو کسی صورت پہلی ملاقات میں نہیں پوچھنے چاہئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ماہر نے اپنے ٹک ٹاک ہینڈل@threedayruleپر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ پہلا سوال ”آپ اگلے پانچ سال میں خود کو کہاں دیکھتے ہیں؟“ ہے جو پہلی ملاقات پر کبھی نہیں پوچھنا چاہیے۔ اس کی بجائے آپ اپنے متوقع پارٹنر سے پوچھیں کہ ”آپ نے رواں سال کے دوران اپنی ذات کے متعلق کیا سیکھا ہے؟“

خاتون بتاتی ہے کہ ”پہلی ملاقات میں مشاغل اور فارغ وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ نہیں پوچھنا چاہیے کہ ”آپ فارغ وقت کیسے گزارتے ہیں یا آپ کے مشاغل کیا ہیں؟“ بلکہ پوچھنا چاہیے کہ ”آپ آخری بار اپنے کسی دوست کے ساتھ کس ایڈونچر پر گئے تھے؟“ اسی طرح پہلی ملاقات میں متوقع پارٹنرسے کبھی بھی براہ راست زندگی تبدیل کر دینے والے لمحے کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -