اگر کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دیا گیا تو پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟

اگر کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دیا گیا تو پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟
اگر کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دیا گیا تو پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی کی تجویز دے دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں مذکورہ تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی اجازت دینے سے سرمائے کی بیرون ممالک منتقلی اور کالے دھن کو فروغ ملے گا۔ 
رپورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے ڈیجیٹل کرنسی کے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے دو رکنی بینچ سے سفارش کی گئی ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی کے کسی بھی طرح کے لین دین اور اس سے متعلق ہر طرح کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ اس رپورٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ”کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے عدالت کو اس پابندی کے قانونی و آئینی پہلوﺅں کے متعلق بھی بتایا جانا چاہیے۔“رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے قانونی پہلوﺅں پر نظرثانی کے لیے 38صفحات پر مبنی یہ رپورٹ وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -