آسٹریلیا نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کردیا، تین سال کی پابندی عائد

آسٹریلیا نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کردیا، تین سال ...
آسٹریلیا نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کردیا، تین سال کی پابندی عائد
سورس: Instagram

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی حکومت نے  عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ  کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کردیا۔

آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن الیکس ہاک کا کہنا ہے کہ نوواک جوکو وچ کو ویزہ صحت اور نظم و ضبط کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا کیونکہ ایسا کرنا عوامی مفاد میں ہے۔ ویزے کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ جوکووچ کو مخصوص حالات کے علاوہ تین برس تک آسٹریلیا کا ویزہ نہیں مل سکتا۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچے تھے تاہم انہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوا رکھی تھی جس کی بنا پر ان کا ویزہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ ٹینس سٹار نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس نے انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی تاہم حکومت نے ایک بار پھر ان کا ویزہ منسوخ کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -