انڈونیشیا میں 6.6 شدت کے زلزلے نے درو دیوار ہلا دیے

انڈونیشیا میں 6.6 شدت کے زلزلے نے درو دیوار ہلا دیے
انڈونیشیا میں 6.6 شدت کے زلزلے نے درو دیوار ہلا دیے
سورس: File/Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں شدید زلزلے نے ملک کے بڑے حصے کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کے روز انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.6 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کا مرکز جزیرے سے جنوب مغرب کی جانب تھا اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ جاوا میں زلزلے کی وجہ سے عمارتیں لوگوں سے خالی ہوگئیں اور کافی دیر گزر جانے کے باوجود لوگ گھروں میں واپس نہیں گئے۔ 

اتنی زیادہ شدت کے زلزلے کے باوجود سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور حکام نے اس کی وارننگ جاری نہیں کی۔ اس کے علاوہ کسی قسم کے جانی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ہے۔