وہ یورپی ملک جس نے کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگانے کا اعلان کردیا

وہ یورپی ملک جس نے کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگانے کا اعلان کردیا
وہ یورپی ملک جس نے کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگانے کا اعلان کردیا
سورس: Max Pixel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن (نمائندہ خصوصی)  یورپی ملک ڈنمارک میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث شہریوں کو ویکسین کی چوتھی خوراک بھی لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے حکام نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صحت سے متعلق کمزور شہریوں کو کووڈ 19 کے خلاف رواں ہفتے کے آخراور اگلے ہفتے کے آغاز میں  چوتھی خوراک لگانا شروع کر دی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ جن شہریوں کو ویکسین کی چوتھی خوراک لگائی جائے گی ان میں کینسراور امیون تھراپی والے مریضوں سمیت مدافعتی بیماریوں والے مریض شامل ہیں، ان افراد کو پہلے ہی کورونا وائرس ویکسین  کی تین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

  ڈینش حکام نے کہا ہے کہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو کورونا وائرس کے خلاف ان کے کمزور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے چوتھی خوراک کی پیشکش کی گئی ہے۔