شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ، موٹر وے ایم 11لاہور سے سیالکوٹ،موٹروے  ایم 2 لاہور سے پنڈی بھٹیاں  تک دھند کی وجہ سے بند  کردی گئی ہے۔ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری موٹروے پر سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -