دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک سپاہی شہید

دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک سپاہی شہید
دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک سپاہی شہید

  

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے ایک سپاہی کو شہید کردیا جبکہ جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ جانی خیل میں پیش آیا۔دہشت گردوں کے حملے میں 26 سالہ سپاہی سرفراز علی  شہید ہوا،شہید کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے۔چوکی پر موجود دیگر جوانوں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے،دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -