ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے دو ادویات کی منظوری دے دی
سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے دو ادویات کی منظوری دے دی۔
ڈبلیو ایچ او نے جن دو ادویات کی منظوری دی ہے اس میں سے ایک کا نام " baricitinib" ہے جو " cortisone" کے ساتھ استعمال ہوتی ہے ۔ دوسری دوائی "sotrovimab" ہے جو وائرس کے کیل پروٹین سے منسلک ہوتی ہے اور اس طرح وائرس کو انسانی خلیات میں داخل ہونے سے روکنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
طبی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ ان ادویات کی مدد سے ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید پیدا ہوگی۔