رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ ...
رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کی معمولی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 19.82 فیصد برقرار ہے۔ ہفتے کے دوران پیاز 14.65 فیصد، ماچس 1.14 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی 1.30 فیصد ،، چینی، گڑ، امٹن، بیف اور دالوں  سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔چکن 3.40 فیصد، انڈے2.99 اور ٹماٹر 1.26 فیصد، آلو 1.65 فیصد، چینی 0.17 فیصد اور آٹا 0.61 فیصد سستا ہوا۔

مزید :

قومی -