محمد رضوان لڑکیوں کے ساتھ تصویر کیوں نہیں بنواتے؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ کسی ماں ، بہن کے ساتھ اپنی تصویر بنوائیں۔
محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بیٹر کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور ان کا معیار بہت اعلیٰ ہے، وہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ جب کوئی ماں یا بہن ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو وہ ان کے ساتھ تصویر بنوائیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس عمل پر ماں بہنیں ان سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعےوہ خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔