دوسری بار ویزہ کی منسوخی، نوواک جوکووچ اور آسٹریلوی حکومت میں دوبارہ قانونی جنگ شروع ہوگئی

دوسری بار ویزہ کی منسوخی، نوواک جوکووچ اور آسٹریلوی حکومت میں دوبارہ قانونی ...
دوسری بار ویزہ کی منسوخی، نوواک جوکووچ اور آسٹریلوی حکومت میں دوبارہ قانونی جنگ شروع ہوگئی
سورس: Instagram

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک چوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ویزہ منسوخ کیے جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچے تھے تاہم انہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوا رکھی تھی جس کی بنا پر ان کا ویزہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ ٹینس سٹار نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس نے انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی تاہم حکومت نے ایک بار پھر ان کا ویزہ منسوخ کردیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ایک بار پھر نوواک جوکووچ عدالت پہنچ گئے ہیں۔ ان کے وکلا نے عدالت میں درخواست جمع کرادی جس پر ان کا کیس فیڈرل کورٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔ ٹینس سٹار کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

آسٹریلوی حکومت کے وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک عدالت سے کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک نوواک جوکووچ کو ملک بدر نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -