الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان رو پڑا

الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان رو پڑا
الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان رو پڑا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سیاسی لیڈر الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر میڈیا کے سامنے روپڑا۔

خبر ایجنسی اے این آئی کے  مطابق بہوجن سماج وادی پارٹی کے رہنما ارشد رانا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سخت دل گرفتہ ہوگئے اور میڈیا کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے ان سے ٹکٹ کیلئے 50 لاکھ روپے مانگے تھے۔

ارشد رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کی پوری تیاریاں کر رکھی تھیں، پورے شہر میں ان کے اشتہارات لگ چکے تھے لیکن آخری وقت میں پارٹی نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور ان کا مذاق بنا دیا۔