شکر گڑھ میں کھیت سے بھارتی ساختہ بم برآمد

شکر گڑھ میں کھیت سے بھارتی ساختہ بم برآمد
شکر گڑھ میں کھیت سے بھارتی ساختہ بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکر گڑھ کے علاقے  حکیم پورہ میں کھیت سے 10 کلوگرام وزنی  بھارتی ساختہ بم برآمد ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سول ڈیفنس حکام نے بم برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر عاصم واہلہ کے مطابق  کھیت سے ملنے والے 10 کلوگرام وزنی بھارتی ساختہ بم کو ناکارہ کردیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بم کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ یہ پاکستانی علاقے میں کیسے آیا۔