بلاول نے لاہور آنے کا فیصلہ کر لیا

Jan 14, 2025 | 09:31 PM

لاہور ( نمایندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے لاہور کے دورے پر آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول لاہور میں  ایک ہفتہ قیام کریں گے اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر ملاقاتیں بھی کریں گے.لاہور کی تنظیم نو و دیگر معاملات پر تفصیلی ملاقاتیں کریں گے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف جیالوں کے گھروں پر تعزیتوں اور مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے.

مزیدخبریں