ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑا سا صبر اور کر لیں انشاءاللہ ہرطرح کی بندش وغیرہ سے نجات مل جائے گی آپ جن مشکلات سے گذرے ہیں وہ اب جلد ختم ہونے والی ہیں فکر نہ کریں اب۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب اپنے لئے انشاءاللہ اچھی اچھی خبریں ملیں گی،آپ جس طرح اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی پوری ہو گی اور ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس طرح کی بھی بندش کا شکار کیوں نہ وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے کا اب بڑا شاندار موقع ملے گا اور ایک بند راستہ تو آج کی کھل رہا ہے آپ کے لئے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ زیادہ دیر نہ کریں، زندگی کے جو فیصلے آپ نے کرنے ہیں اُن کو اب کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے اور اب سنجیدہ ہو کر قدم اٹھانے کی ضرورت بھی لازمی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب اپنی سطح سے نیچے آ کر فیصلے لینے ہوں گے اور اپنی ضد ختم کریں گے تو حالات بھی بہتر ہو سکیں گے ان دِنوں اپنوں سے جدائی برسوں کی ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو انشاءاللہ اپنے گماں سے بھی زیادہ کامیابی حاصل ہو گی فکر مند نہ ہوں جو سلسلہ بن نہیں پا رہا تھا وہ اب بن جائے گا اور حیران کن راستے کھل جانے کی اُمید ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہونے کی بہت ضرورت ہے آپ نماز کی پابندی رکھیں ان دِنوں یا حیی ّ یا قیوم کا ورد بھی کریں۔اس سے کافی بہتری آنی شروع ہو جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے وہ اب انشاءاللہ اس میں تیزی سے بہتری دیکھ سکیں گے اور مالی طور پر بھی ضرورت پوری ہوگی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے گھر میں نحوست محسوس کی ہے اور کسی جگہ سے اس کا سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا تھا اب وہ دشمن بے نقاب ہو گا جس کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں، تبدیلی کے جو مواقع سامنے آ رہے ہیں وہ بے حد شاندار ہیں اگر آپ نے پوری طرح اس میں کردار ادا کیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ابھی کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں اس وقت ایسا کرنا مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے اس لئے آپ ابھی جو مل رہا ہے اس کا شکریہ ادا کریں اور خاموشی سے چلتے رہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جب تک صورتحال مکمل طور پر آپ کے حق میں نہیں آتی آپ کوئی بھی رسک نہ لیں اور نہ ہی کوئی نیا کام شروع کریں جو آپ کے لئے کسی مشکل کا سبب بن جائے۔
