پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان میں آٹابحران شدت اختیار کر سکتا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن

پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان ...
پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان میں آٹابحران شدت اختیار کر سکتا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نعیم بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے گزشتہ سال اگست سے غیر قانونی طور پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب نے فوری پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رمضان المبارک تک آٹے کا تھیلا 4ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، پنجاب پاکستان کی 75 فیصد گندم پیدا کرتا ہے۔