وزیراعظم سے قطر کے امیر کا رابطہ

وزیراعظم سے قطر کے امیر کا رابطہ
وزیراعظم سے قطر کے امیر کا رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دونوں ممالک کےتعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا، وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی میں قطر کے فعال کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔