بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے ایران میں جاری احتجاج اور امریکی دھمکی کے تناظر میں اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلباء، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔

بھارتی سفارتخانے کی ہدایت میں مزید کہا گیا  ہےکہ بھارتی شہری ایران میں جاری مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں۔