امریکہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، یورپی حکام کا دعویٰ

امریکہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، یورپی حکام کا دعویٰ
 امریکہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، یورپی حکام کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔خبر ایجنسی نے یورپی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ  کی جانب سے ایران میں فوجی مداخلت کا آغاز ممکنہ طور پر قریب ہے ۔

یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکہ کی جانب سے فوجی مداخلت کا آغاز 24 گھنٹے میں ہو سکتا ہے ، اس سلسلے میں برطانیہ نے قطر میں موجود اپنے فوجی اڈوں سے عملہ واپس بلا لیا ہے۔واضح رہے ٹرمپ نے مظاہروں کے بعد ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں۔