ایڈم جمیلی نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ سو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

ایڈم جمیلی نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ سو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

  

لندن (آئی اےن پی )برطانیہ کے جونیئر اتھلیٹ ایڈم جمیلی نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں سو میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ۔برطانوی اتھلیٹ نے جونیئر چیمپیئن شپ کی سو میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ پانچ سیکنڈ میں طے کر کے یورپ کے دوسرے تیز ترین اتھلیٹ بن گئے ۔ ایڈم جمیلی کے علاوہ فرانس کے کرسٹو لیمار نے دس اعشاریہ چار سیکنڈ میں طے کر کے یورپ کے تیز ترین اتھلیٹ کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ایڈم جمیلی نے سو میٹر کی دور دس اعشاریہ پانچ سیکنڈ میں طے کر کے ڈوین چیمبر کا دس اعشاریہ چھ سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -