سپین میں گھوڑوں کے ساتھ زور آزمائی کا فیسٹیول شروع

سپین میں گھوڑوں کے ساتھ زور آزمائی کا فیسٹیول شروع

  

میڈرڈ (اے اےن اےن ) سپین میں گھوڑوں کے ساتھ زور آزمائی کا فیسٹیول شروع ہوگےا ۔ تین روزہ فیسٹیول میں لوگ منہ زور گھوڑوں کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ریپا ڈاس پیسٹا نامی یہ سالانہ فیسٹیول اسپین میں گزشتہ چار سو سال سے منایا جارہا ہے۔ اس میں درجنوں گھوڑوں کو ایک چھوٹے سے میدان میں لایا جاتا ہے۔ پھر نوجوان بچے اور بوڑھے ان گھوڑوں کو قابو میں کرنے کے لیے ان پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ایک گھوڑے کو کم سے کم تین افراد قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گھوڑے کو اس کی گردن اور دم سے پکڑ کر پچھاڑا جاتا ہے۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی اس فیسٹیول کے خلاف آواز بلند کرتی آرہی ہیں لیکن پھر بھی یہ فیسٹیول ہرسال باقاعدگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -