ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  

بیجنگ (اے پی پی) ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ آج چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 2 کیوئسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے اور دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ کی تیاری کےلئے سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کے زیر نگرانی بھرپور محنت کی ۔ دونوں کیوئسٹ جونیئر رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے نامور کیوئسٹ ایکشن میں نظر آئینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -