انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ کیمپ کی نگرانی کوچ صبیح اظہر کریں گے جبکہ ہارون رشید ان کی معاونت کریں گے۔ کیمپ کے دوران ماضی کے عظیم بلے باز جاوید میانداد نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گر سکھائیں گے۔ تربیتی کیمپ کے بعد انڈر 19 ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی جس کے دوران پہلے آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گی اور بعد میں میگا ایونٹ میں حصہ لے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -