لانس کلوزنر ڈولفنز فرنچائز کے کوچ مقرر

لانس کلوزنر ڈولفنز فرنچائز کے کوچ مقرر

  

جوہانسبرگ (اے پی پی) سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر لانس کلوزنر ڈولفنز فرنچائز کے کوچ مقرر ہو گئے۔ دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے اور وہ 16 جولائی کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سالہ کلوزنر نے عارضی طور پر ڈولفنز کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری ہے، انہیں گریم فورڈ کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے، گریم فورڈ نے رواں سال کے شروع میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ لانس کلوزنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈولفنز فرنچائز کے ساتھ کام کرنے پر وہ خوش ہیں اور وہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے جنوبی افریقہ کی نمبر ون فرنچائز بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -