میتھالی راج نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

میتھالی راج نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

  

دبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، باﺅلنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کی لیزا ستھالکر بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ویمن ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کی میتھالی راج پہلے نمبر پر پہنچ گئیں۔ میتھالی راج نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ میچوں میں 251 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر سے پہلی پوزیشن چھین لی، سٹیفنی ٹیلر ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ بھارت کی ہرمنپریت بھی 8 درجے ترقی پانے کے بعد 15 ویں سے 7 ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔ انگلینڈ کی سارہ ٹیلر اور لیڈیا گرینوے کی بھی رینکنگ بہتری ہوئی ہے، سارہ ٹیلر تیسرے اور گرینوے چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں۔آسٹریلیا کی ایلکس بلیکویل پانچویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کی لیز ستھالکر پہلے انگلینڈ کی کیتھرین برنٹ دوسرے آسٹریلیا کی ہی علیزے پیری تیسرے بھارت کی جیولین گوسوامی چوتھے اور ویسٹ انڈیز کی انیسا محمد پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -