لیٹن ہیوٹ ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لیٹن ہیوٹ ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

اوماگ،نیو پورٹ،برلن (اے پی پی)جانکو ٹپساروچ اور جان مناکو مرسڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے جبکہ تھرڈ سیڈ ٹومک دوسر ے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی چیمپئن لیٹن ہیوٹ ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سیکنڈ سیڈ کی فشیکوری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ ایک اور ایونٹ میں سپین کے فرنینڈوورڈاسکو اے ٹی پی اوماگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں ہسپانوی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈ فرنینڈو ورڈاسکو نے لٹویا کے ارنٹس گلبذ کو 6-2، 3-6اور 6-1سے جبکہ سیکنڈ سیڈ مارین کلک نے ڈینیئل برانڈز کو 6-3اور 6-2سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -