ویسٹ کلاسک ٹینس ، سرینا ولیمز اور برٹولی کوارٹر فائنل میںداخل

ویسٹ کلاسک ٹینس ، سرینا ولیمز اور برٹولی کوارٹر فائنل میںداخل

  

کیلیفورنیا (اے پی پی)امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن چیمپئن سرینا ولیمز اور فرانس کی مارین برٹولی بنک آف دی ویسٹ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سربیا کی جیلینا جانکووچ دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں سرینا ولیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن نکولی گلبذ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2اور 6-1جبکہ مارین برٹولی نے امریکہ کی مالورے برڈیلٹی کو 7-5اور 6-0سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کی کوکو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربیا کی سابق عالمی چیمپئن جیلینا جانکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4اور 6-2سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -