ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سری لنکا میں انعقاد خوش آئند ہے ¾ مہیلا جے وردھنے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سری لنکا میں انعقاد خوش آئند ہے ¾ مہیلا جے وردھنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کولمبو (اے اےن اےن ) سری لنکن کرکٹ ٹےم کے کپتان مہےلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ مےں ٹےموں کے درمےان کانٹے دار مقابلہ دےکھنے کو ملے گا، ہر ٹےم جےت کی سرتوڑ کوشش کرے گی، اےک غےر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چےت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا سری لنکا مےں انعقاد خوش آئندہ بات ہے اور اس سے ملک مےں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ مےں ٹےموں کے درمےان کانٹے دار مقابلہ دےکھنے کو ملے گا اور ہر ٹےم جےت کے لئے لڑے گی۔ ورلڈ کپ کے لئے سری لنکن کرکٹ ٹےم کی تےاری کے حوالے مہےلا نے بتاےاکہ کھلاڑی اس ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہےں اور انہےں پوری امےد ہے کہ اس ورلڈ کپ مےں سری لنکن ٹےم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ مےں سری لنکن ٹےم کو ہوم گراﺅنڈ کا بھی فائدہ ہوگا ۔ےاد رہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال ستمبر مےں سری لنکا مےں کھےلا جائے گا جس مےں برطانوی کرکٹ ٹےم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ سری لنکن ٹےم ابھی تک ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے مےں ناکام رہی ہے۔