پاکستانی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے، مصباح الحق

پاکستانی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے، مصباح الحق

  

کولمبو (آئی اےن پی )سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کھانے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے،آخری دونوں ٹیسٹ میچز جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن بدقسمتی سے میچز ڈرا ہوگئے۔ مےڈےا سے گفتگو مےں انہوں نے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی یہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد لڑکوں نے اچھا کم بیک کیا، میں اس سیریز کو نوجوان اظہر علی،اسد شفیق،عدنان اکمل اور جنید خان کے نام کروں گا جنہوں نے زبردست کارکردگی دکھائی ،اگر میچ پانچوں دن ہوتا تو نتیجہ آسکتا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -