بریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

سڈنی (نیٹ نیوز )آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ وہ بگ بیش اور انڈین پریمئیر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہیں گے۔پرےس کانفرنس مےں بریٹ لی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیرہ سال تک آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی اور اب بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا انہیں یہی وقت مناسب لگتا ہے۔ پینتس سالہ بالر رواں سال ورلڈ کپ ٹی ٹوئٹی کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن انجری کے باعث وہ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ ون ڈے کرکٹ میں بریٹ لی نے 380 شکار کرکے آسٹریلیا کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گلین میک گرا کا ریکارڈ برابر کیا تھا جبکہ 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 28 وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بولر اس سے پہلے فروری 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ پاکستانی سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کے بعدبریٹ لی دنیا کے دوسرے تیز ترین باﺅلر تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -